سورة النمل - آیت 46

قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ ۖ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(صالح نے) کہا : ''میری قوم کے لوگو! تم بھلائی سے پیشتر برائی کو کیوں جلدی طلب کرتے ہو؟ تم اللہ سے بخشش کیوں [٤٦] نہیں طلب کرتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔''

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لیے انہوں نے ان کے حال پر رحم کھاتے ہوئے کہا، بجائے اس کے کہ تم ایمان لا کر اللہ کی رحمت کے طالب ہوتے، عذاب طلب کرنے پر کیوں اصرار کر رہے ہو؟ کیوں نہیں اللہ سے مغفرت طلب کرتے ہو تاکہ وہ تم پر رحم فرمائے۔