سورة الشعراء - آیت 226
وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے [١٣٦] نہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
بے کیے اچھے اعمال کی اپنی طرف نسبت کرنا، اور اسی قسم کی جتنی غلط باتیں ہوسکتی ہیں، ان کی شاعری کا موضوع ہوتی ہیں۔ اس لیے ثابت ہوا کہ نبی کریم (ﷺ)شاعر نہیں ہیں، اور ان کے لیے شاعر ہونا ہرگز مناسب نہیں ہے، وہ تو اللہ کے نبی اور رسول ہیں، تمام برے اوصاف سے پاک اور تمام اچھے اوصاف اور محاسن اخلاق کے ساتھ متصف ہیں۔