سورة الشعراء - آیت 222
تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ ہر جعل ساز، گنہگار [١٣٢] پر نازل ہوتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اس لیے کہ شیاطین اپنا کلام ان کاہنوں کی زبان پر جاری کرپاتے ہیں جو پرلے درجے کے جھوٹے اور بڑے ہی گناہ گار ہوتے ہیں، اور محمد (ﷺ)کی صداقت کی شہرت تو عام ہے، شیاطین ان کے قریب بھی پھٹک نہیں سکتے ہیں، ان پر تو اللہ کا سچا اور برحق کلام اترتا ہے جس میں کوئی شیطان کسی طرح بھی مداخلت نہیں کرسکتا ہے۔