سورة الشعراء - آیت 220
إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یقینا وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس لیے کہ وہ بڑا سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ جب آپ کو شرک اور مشرکین سے اعلان براءت کا حکم دیا گیا تو لازم تھا کہ آپ کو اللہ پر بھروسہ کرنے کی نصیحت کی جاتی، کیونکہ اعلانِ براءت کے بعد تمام مشرکین نے آپ سے کھل کر دشمنی کرنا شروع کردی، ایسی حالت میں آپ ایک فرد و احد کی حیثیت سے اللہ کی نصرت و تائید اور اس کی مدد کے بغیر پوری قوم کا کیسے مقابلہ کرسکتے تھے۔