سورة الشعراء - آیت 217

وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اس غالب [١٢٩] اور رحیم پر بھروسہ کیجئے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور ہر حال میں اپنے اللہ پر بھروسہ کیجئے جو ہر چیز پر غالب ہے، اور جو اپنے مومن بندوں پر نہایت مہربان ہے،