سورة الشعراء - آیت 214
وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور اپنے کنبہ کے قریبی رشتہ داروں [١٢٧] کو (برے انجام سے) ڈرائیے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
57۔ نبی کریم (ﷺ)کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے قریبی رشتہ داروں کو اسلام کی دعوت دیں، اس لیے کہ قیامت کے دن صرف اللہ پر ایمان ہی کسی کی نجات کا سبب بنے گا۔ امام بخاری نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو نبی کریم (ﷺ)نے فرمایا، اے فاطمہ بنت محمد، اے صفیہ بنت عبد المطلب اور اے عبدالمطلب کے بیٹو ! میں اللہ کی طرف سے تمہارے لیے کوئی اختیار نہیں رکھتا ہوں تم لوگ اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچاؤ،