سورة الشعراء - آیت 185

قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ کہنے لگے:تم تو ایک جادو [١٠٨] کے مارے ہوئے آدمی ہو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

47۔ شعیب (علیہ السلام) کی اس طویل تقریر کا ان کی قوم پر کوئی اثر نہیں ہوا، اور جیسا کہ قوم ثمود نے صالح (علیہ السلام) سے کہا تھا، اصحاب مدین نے بھی شعیب (علیہ السلام) سے کہا کہ تم پر تو جادو کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے تمہاری عقل ماری گئی ہے، اور ایسی بہکی بہکی باتیں کرتے ہو