سورة الشعراء - آیت 176
كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اصحاب الایکہ [١٠٤] (اصحاب مدین) نے (بھی) رسولوں کو جھٹلایا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
45۔ لوط (علیہ السلام) کے بعد، اب شعیب (علیہ السلام) اور اصحاب مدین کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے، جن کے لیے وہ نبی بنا کر بھیجے گئے تھے، حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ اصحاب ایکہ، اہل مدین ہی ہیں، اور شعیب (علیہ السلام) انہیں لوگوں میں سے تھے۔ چونکہ وہ لوگ ایکہ نام کے ایک گھنے درخت کی پرستش کرتے تھے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے شعیب (علیہ السلام) کا ذکر کرتے وقت اخوھم شعیب نہیں کہا، تاکہ بت پرستوں کی طرف ان کی نسبت نہ ہو، انتہی، اور سورۃ ہود میں کہا ہے۔ اس لیے کہ وہ انہی لوگوں میں سے تھے، آیات (177) سے (180) تک کی تفسیر ہود، صالح اور لوط علیہم السلام کے واقعات میں گذر چکی ہے۔