سورة الشعراء - آیت 169
رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر (دعا کی) پروردگار! جو کام یہ لوگ کر رہے ہیں اس سے مجھے اور میرے گھر والوں [١٠١] کو نجات دے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور چونکہ انہیں یقین تھا کہ اللہ اس قوم پر اپنا عذاب ضرور نازل کرے گا، اسی لیے دعا کی کہ میرے رب ! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے برے کرتوتوں کے انجام سے نجات دے دے۔