سورة الشعراء - آیت 167
قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ کہنے لگے : اے لوط! تم اگر ان باتوں سے باز نہ آئے تو تمہیں جلا وطن [١٠٠] کردیا جائے گا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
44۔ لوط (علیہ السلام) کی اس تقریر کا ان لوگوں پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوا، اور جواب میں کہا کہ اگر تم ہمیں برا کہنے سے باز نہیں آؤ گے، تو ہم تمہیں اپنی بستی سے نکال دیں گے، اس لیے کہ ہمارے اور تمہارے مزاج میں مطابقت نہیں ہے۔