سورة الشعراء - آیت 149
وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر فخریہ ان میں گھر بناتے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور پہاڑوں کو کاٹ کر مکانات بناتے رہو گے؟ اور اپنی قوت بازو اور فن صناعی پر ناز کرتے رہو گے؟ یہ تمہاری بھول ہے، ہمیشہ کے لیے اس حال میں نہیں رہو گے، ایک دن آئے گا کہ موت تمہیں آ دبوچے گی، اور اس کے بعد قیامت آئے گی، جس دن ہر انسان کی طرح تمہیں اپنے کرتوتوں کا حساب چکانا ہوگا،