سورة الشعراء - آیت 118
فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
لہٰذا میرے اور ان کے درمیان قطعی فیصلہ کردے۔ اور مجھے اور میرے ساتھی مومنوں کو ان سے نجات [٧٩] دے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس لیے میرے اور ان کے درمیان فیصلہ کردے، اور مجھے اور میرے اہل ایمان ساتھیوں کو اس عذاب سے بچا لے جس کے ذریعہ تو ظالموں کو ہلاک کرے گا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ ان مومنوں کی تعداد اسی تھی۔ چالیس مرد اور چالیس عورتیں تھیں۔