سورة الشعراء - آیت 117

قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تو نوح نے دعا کی : ''پروردگار! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

33۔ نوح (علیہ السلام) نو سو پچاس سال تک اپنی قوم کو دعوت توحید دیتے رہے، لیکن ظالم قوم اپنے کفر و شرک پر مصر رہی، تو بالآخر انہوں نے اپنے رب سے مناجات کرتے ہوئے کہا کہ میرے رب ! میری قوم نے مجھے یکسر جھٹلا دیا ہے، اب ان کی اصلاح کی کوئی امید باقی نہیں ہے،