سورة الشعراء - آیت 80
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جب میں بیمار [٥٦] پڑتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں، تو مجھ شفا دینے پر اس کے سوا کوئی قادر نہیں ہوتا۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ حسن ادب کے طور پر بیماری کو اپنی طرف اور شفا کو اللہ کی طرف منسوب کیا، ورنہ معلوم ہے کہ بیماری اور شفا دونوں ہی اللہ کی جانب سے ہوتی ہے۔ ان میں سے کوئی بھی اللہ کے سوا کسی کے اختیار میں نہیں ہے۔