سورة الشعراء - آیت 78

الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جس نے مجھے پیدا کیا، وہی میری رہنمائی [٥٤] کرتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

24۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا، میں صرف اس رب العالمین کی عبادت کرتا ہوں جس نے مجھے پیدا کیا ہے، اور جو دین و دنیا کی ہر بھلائی کی طرف میری رہنمائی کرتا ہے،