سورة الشعراء - آیت 69

وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور انھیں ابراہیم کا قصہ [٤٨] (بھی) سنائیے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

21۔ موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد اب ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کی قوم کا واقعہ پیش کیا جا رہا ہے، تاکہ قریش ابراہیم (علیہ السلام) کی دعوتی زندگی کے حالات سن کر نصیحت حاصل کریں، اسلام لے آئیں، اور دنیا و آخرت کی رسوائی سے بچیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم (ﷺ)سے فرمایا کہ آپ مشرکین قریش کو ابراہیم کی داستان توحید سنا دیجئے،