سورة الشعراء - آیت 30
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
موسیٰ نے کہا : ''خواہ میں تیرے پاس [٢٣] واضح چیز (نشانی) بھی لاؤں؟''
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
موسیٰ (علیہ السلام) نے اس کا یہ جواب سن کر سمجھ لیا کہ فرعون ان کے دلائل کے سامنے بالکل لا جواب ہوگیا ہے، اور اس میں ایک گونہ کمزوری آگئی ہے، اسی لیے انہوں نے نرم اسلوب کلام اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں تمہارے سامنے اللہ تعالیٰ کا معجزہ پیش کروں جو ثابت کردے گا کہ میں اپنے دعوی میں صادق ہوں؟