سورة الشعراء - آیت 20
قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
موسیٰ نے کہا : ''وہ کام تو اس وقت مجھ سے بھول چوک سے ہوگیا تھا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
9۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے اس کے جواب میں کہا، میں نہیں سمجھتا تھا کہ ٹھوکر لگانے یا گھونسہ مارنے سے وہ آدمی مر جائے گا، میرا مقصد قتل کرنا ہرگز نہ تھا۔