سورة الشعراء - آیت 16
فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
فرعون کے پاس جاکر اسے کہو کہ : ''ہم رب العالمین کے رسول ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
7۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : آپ دونوں فرعون کے پاس جائیے، اس سے کہیے کہ ہم دونوں رب العالمین کے پیغمبر ہیں، قرطبی نے لکھا ہے کہ دونوں فرعون سے ملنے کے لیے روانہ ہوگئے، لیکن ایک سال تک انہیں اس کے دربار تک رسائی کی اجازت نہیں ملی