سورة الفرقان - آیت 69
يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
قیامت کے دن اس کا عذاب دگنا [٨٦] کردیا جائے گا اور ذلیل ہو کر اس میں ہمیشہ کے لئے پڑا رہے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
قیامت کے دن اس کا عذاب دوگنا کردیا جائے گا، اور ذلت و رسوائی کے ساتھ ہمیشہ اسی عذاب میں رہے گا۔ صحیحین میں عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے، نبی کریم (ﷺ) نے فرمایا کہ سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ تم کسی کو اللہ کا شریک بناؤ، حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا ہے، اور یہ کہ تم اپنی اولاد کو محتاجی کے ڈر سے قتل کردو، اور یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ زنا کرو، تو یہ آیت آپ( ﷺم) کی حدیث کی تائید میں نازل ہوئی۔