سورة الفرقان - آیت 50

وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ہم نے یہ بات مختلف طریقوں سے ان کے سامنے بیان کی ہے تاکہ وہ کچھ سبق حاصل کریں [٦٣]۔ لیکن اکثر لوگ کفر کے سوا کوئی اور بات تسلیم ہی نہیں کرتے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت 50 کے آخر میں اللہ نے فرمایا کہ انسان، اللہ کی ان تمام نعمتوں سے مستفید ہوتا ہے، لیکن ان میں اکثر و بیشتر لوگ اس کے شکر گذار نہیں ہوتے ہیں، اور اسے چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کرنے لگتے ہیں۔