سورة الفرقان - آیت 34
الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ أُولَٰئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ایسے لوگ اوندھے منہ جہنم کی طرف [٤٥] لائے جائیں گے، ان کا ٹھکانا بہت برا ہے اور یہی سب سے زیادہ گمراہ ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت 34 میں انہی منکرین آخرت اور قرآن پر معاندانہ اعتراض کرنے والے مشرکین مکہ کا انجام بتایا گیا ہے کہ فرشتے انہٰں ان کے چہروں کے بل گھسیٹ کر جہنم کی طرف لے جائیں گے، اور کہیں گے یہ لوگ دنیا میں گمراہ ترین لوگ تھے، اور آخرت میں اپنے انجام کے اعتبار سے بدترین لوگ تھے۔