سورة الفرقان - آیت 27

وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہے گا : کاش! میں نے رسول کے ساتھ ہی اپنی روش اختیار کی ہوتی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

مارے حسرت و ندامت کے دانتوں سے اپنی انگلیاں کاٹیں گے، اور کہیں گے، اے کاش ! دنیا میں ہم نے رسول کی بات مان لی ہوتی اور ان پر ایمان لے آئے ہوتے،