سورة الفرقان - آیت 23

وَقَدِمْنَا إِلَىٰ مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَّنثُورًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جو کچھ انہوں نے کیا دھرا ہوگا ہم ادھر توجہ کریں گے تو اسے اڑتا ہوا غبار [٣٣] بنا دیں گے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (23) میں اللہ تعالیٰ نےمیدان محشر میں کافروں کی محرومی کا حال بیان کرتے ہوئےفرمایا کہ دنیا میں انہوں نے جو عمل محض دکھاوے کے لیے کیا تھا ،قیامت کے دن اس کی کوئ قیمت نہیں ہوگی،وہ فضا میں پھیلے ہوئے غبارے کے مانندبے وقعت وبےمعنی ہو جائے گا اللہ تعالی نے سورۃ ابراہیم آیت (18) میں فرمایا ہے ﴿مَثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ أَعْمَالُهُمْ كَرَمَادٍ اشْتَدَّتْ بِهِ الرِّيحُ﴾، جو لوگ اپنے رب کا انکار کرتے ہیں، ان کے اعمال مثل اس راکھ کے ہیں جس پر تیز ہوا آندھی والے دن چلے۔