سورة النور - آیت 56

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور رسول کی اطاعت کرو (اس طرح) توقع ہے کہ تم پر رحم کیا جائے [٨٥]۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

32۔ صحابہ کرام کو بالخصوص اور مسلمانوں کو بالعموم مخاطب کر کے کہا جارہا ہے کہ تم اللہ کی بندگی کرو، نماز قائم کرو، زکوۃ ادا کرو اور تمام معاملات زندگی میں رسول اللہ (ﷺ) کی اطاعت کرو، ہر زمانے میں تمہاری کامیابی کا یہی راز ہے، اور ایسا ہی کرنے سے رحمت باری تعالیٰ تم پر سایہ فگن رہے گی۔