سورة النور - آیت 52
وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے، اللہ سے ڈرے، اور اس کی نافرمانی سے بچتا رہے تو ایسے ہی لوگ بامراد ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور مزید تاکید کے طور پر فرمایا ہے کہ جو اللہ ور رسول کی اطاعت کرے گا اور ظاہر و باطن میں اس سے ڈرتا رہے گا اور اس کے اوامر و نواہی کی مخالفت نہیں کرے گا، قیامت کے دن وہی لوگ عذاب نار سے بچالیے جائیں گے، اور انبیاء و صدیقین اور شہداء و صالحین کے ساتھ جنت میں بھیج دیئے جائیں گے۔