سورة النور - آیت 44
يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اللہ ہی رات اور دن کا ادل بدل کرتا رہتا ہے۔ بلاشبہ اہل نظر کے لئے ان نشانیوں میں [٧٢] عبرت کا سامان ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
باری تعالیٰ کی قدرت کا ایک مظہر یہ بھی ہے کہ وہ رات اور دن کو الٹتا پھیرتا رہتا ہے، رات آتی ہے تو دن چھپ جاتا ہے اور دن نکلتا ہے تو رات ناپید ہوجاتی ہے، ان تمام مذکورہ بالا مظاہر قدرت الٰہیہ سے اہل عقل و نظر عبرت حاصل کرتے ہیں، اللہ کے جلال و کمال پر ایمان لے آتے ہیں، اور اس کی وحدانیت کا اقرار کر کے صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں۔