سورة المؤمنون - آیت 113
قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ کہیں گے : ''یہی کوئی ایک دن یا اس کا کچھ حصہ۔ اور یہ بات تو شمار کونے والوں [١٠٥] سے پوچھئے''
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو وہ شدت کرب و الم کی وجہ سے دنیا کا عیش و آرام بھول جائیں گے اور انہیں ایسا معلوم ہوگا کہ جیسے دنیا میں انہوں نے صرف ایک دن یا اس سے بھی کم وقت گزارا تھا، اور پریشانی اور تکلیف و اذیت سے تنگ آکر کہیں گے کہ یا رب ! تیرے گننے والے فرشتے زیادہ جانتے ہیں کہ ہم کتنے دن رہے تھے،