سورة المؤمنون - آیت 105
أَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(انہیں کہا جائے گا) کیا تم پر میری آیات نہیں پڑھی جاتی تھیں تو تم انھیں جھٹلا دیا کرتے تھے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
35۔ ان کے کرب و اذیت کو بڑھانے کے لیے ان سے زجر و توبیخ کے طور پر کہا جائے گا کہ کیا ہمارے رسول ہماری آیتیں تمہیں پڑھ کر سناتے نہیں تھے؟ لیکن تم انہیں جھٹلاتے رہے، تو ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہوگا،