سورة المؤمنون - آیت 85
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ فوراً کہہ دیں گے کہ ''اللہ کا'' آپ کہئے پھر تم نصیحت قبول کیوں [٨٣] نہیں کرتے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو وہ کہیں گے کہ اللہ نے انہیں پیدا کیا ہے اور وہی ان کا مالک ہے، تو پھر آپ ان سے کہیے کہ تم اتنی بات کا ادراک نہیں کرپاتے ہو کہ جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا ہے وہ انہیں دوبارہ پیدا کرنے پر یقینا قادر ہے۔