سورة المؤمنون - آیت 83
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا هَٰذَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ بات تو ہمیں اور اس سے پیشتر ہمارے آباء و اجداد کو بھی کہی گئی تھی۔ یہ تو محض پرانے افسانے ہیں۔''
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس سے پہلے بھی ہم سے اور ہمارے آباو اجداد سے ایسی بات کہی جاتی رہی ہے لیکن اب تک تو کچھ بھی نہیں ہوا ہے، اس لیے یہ پرانی کتابوں کی کہانیاں ہیں جنہیں لوگ بیان کرتے آرہے ہیں، حقیقت سے اس بات کا کوئی تعلق نہیں۔