سورة المؤمنون - آیت 79

وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور وہی ذات ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلا دیا اور اسی کی طرف تم اکٹھے کئے [٨٠] جاؤ گے۔

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

٢٤۔ اور اس نے انسانوں کو پہلی بار بغیر کسی سابق نمونہ کے پیدا کیا، اور نظام تناسل کے ذریعہ ان کی تعداد بڑھا کر چہار دانگ عالم میں پھیلا دیا، اور جب قیامت آئے گی تو پھر وہ اپنی قبروں سے اٹھ اٹھ کر میدان محشر میں جمع ہوجائیں گے اور اس کے سامنے اپنے اعمال کا حساب چکائیں گے، تو جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا ہے وہ یقینا انہیں دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔