سورة المؤمنون - آیت 77
حَتَّىٰ إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہاں تک کہ ہم نے ان پر سخت عذاب کا در کھول دیا [٧٧] تو اس حال میں وہ (ہر بھلائی سے) مایوس [٧٨] ہونے لگے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
چنانچہ جب ان کی سرکشی حد سے بڑھ گئی تو ہم نے ان کے سامنے شدید عذاب کا ایک دروازہ کھول دیا جس کی سختیوں نے انہیں بھیانک یاس و ناامیدی میں مبتلا کردریا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس عذاب سے مراد یا تو عذاب آخرت ہے، یا معرکہ بدر میں ان کا قتل کیا جاتا ہے، یا وہ قحط جو رسول اللہ (ﷺ) کی دعا کی وجہ سے واقع ہوا تھا، یا فتح مکہ، جس کے بعد ان کا غرور ٹوٹ گیا تھا اور ناامیدی کا گہرا سایہ ان کے دلوں پر پڑگیا تھا۔