سورة المؤمنون - آیت 76

وَلَقَدْ أَخَذْنَاهُم بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ہم نے انھیں عذاب میں مبتلا کیا تو بھی یہ [٧٦] نہ اپنے پروردگار کے سامنے جھکے اور نہ آہ و زاری کی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اس کا عملی تجربہ بھی ہوچکا ہے کہ ہم نے انہیں بھوک اور قحط سالی میں مبتلا کیا اور میدان بدر میں ان میں سے بہت قتل کیے گئے، اور جو باقی رہے وہ پابند سلاسل کرلیے گئے، لیکن انہیں اس کی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ اپنے رب کے سامنے جھکتے اور گریہ و زاری کرتے، بلکہ اپنے کفر پر اکڑ رہے۔