سورة المؤمنون - آیت 72
أَمْ تَسْأَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ ۖ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یا آپ ان سے کچھ مال مانگتے ہیں؟ تو آپ کے لئے آپ کے پروردگار کا دیا [٧٤] ہی بہتر ہے اور وہی بہترین رازق ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (72) میں ان کی حالت پر مزید اظہار تعجب کیا گیا ہے کہ آپ ان سے تبلیغ اسلام کا کوئی معاوضہ بھی تو نہیں مانگتے ہیں کہ ان پر یہ بات گراں گزر رہی ہے، آپ کو تو آپ کے رب کی جانب سے دنیا میں جو روزی مل رہی ہے اور آخرت میں جو اجر و ثواب ملے گا وہ ہر چیز سے بہتر ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ تو سب سے بہتر روزی رساں ہے،