سورة المؤمنون - آیت 69

أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنكِرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یا انہوں نے اپنے [٦٩] رسول کو پہچانا ہی نہیں لہٰذا وہ (اس کا انکار کر رہے ہیں؟)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جن پر نازل ہوئی ہے وہ اس کے سچے رسول ہیں، اور ان کی یہ بات بھی قابل ملامت ہے کہ انہوں نے قرآن اور عقیدہ توحید کا اس لیے انکار کردیا کہ یہ ان کے آبا و اجداد کا عقیدہ نہیں تھا، اور ان کی یہ بات بھی قابل حیرت ہے کہ جس آدمی کو انہوں نے بچپن سے جانا پہچانا، زندگی بھر جس کی صداقت و امانت کی گواہی دی، جب انہوں نے اسلام کی دعوت پیش کی تو ان کے ساتھ ایسا کرنے لگے، جیسے پہلے سے ان کے اخلاق و کردار کو جانتے ہی نہیں تھے،