سورة المؤمنون - آیت 28

فَإِذَا اسْتَوَيْتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَجَّانَا مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر جب تم اور جو تمہارے ہمراہ ہوں کشتی میں [٣٢] جم کر بیٹھ جاؤ تو کہنا : ''سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے [٣٣] نجات دی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جب آپ اور دیگر اہل ایمان کشتی پر سوار ہوجائیں تو اللہ کا شکر بجا لایئے کہ اس نے آپ کو ظالموں سے نجات دے دی