سورة الحج - آیت 58

وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزْقًا حَسَنًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی پھر شہید ہوئے یا [٨٦] مر گئے اللہ انھیں اچھا رزق دے گا اور یقینا اللہ ہی بہترین رازق ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جن لوگوں نے اپنے رب کی رضا کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ دیا ہوگا، پھر یا تو جہاد کرتے ہوئے قتل کردیئے گئے یا طبعی موت مرگئے،