سورة الحج - آیت 38

إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو لوگ ایمان لائے ہیں بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان کی طرف سے (دشمنوں کی) مدافعت کرتا ہے۔ یقینا اللہ کسی خائن اور ناشکرے [٦٤] کو پسند نہیں کرتا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(٢٣) یہ آیت جہاد فرض ہونے سے پہلے مدینہ میں نازل ہوئی تھیں، اس سے مقصود مسلمانوں کو خوشخبری دینی تھی کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہے، اور جب مشرکین مکہ کے خلاف جہاد کرنے کی نوبت آئے گی تو اللہ ان کی مدد کرے گا، اس لیے کہ مشرکین مکہ امانتوں میں خیانت کرنے والے، بد عہدی کرنے والے، اور اللہ ا و رسول کے منکر ہیں، جس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ وہ انہیں پسند نہیں کرتا ہے، اس لیے اگر جنگ ہوگی تو ان کے خلاف اللہ مسلمانوں کی مدد کرے گا۔