سورة الحج - آیت 33

لَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تمہیں ان (قربانی کے جانوروں) سے ایک مقررہ [٥١] وقت تک فائدہ اٹھانے کا حق ہے پھر ان (کے ذبح کرنے) کی جگہ اسی قدیمی گھر (بیت اللہ) کے پاس ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (33) میں اللہ نے فرمایا کہ حاجیوں کے لیے ہدی کے جانوروں سے (انہیں قربانی کے دن حدود حرم میں ذبح کرنے سے پہلے تک) دیگر فوائد حاصل کرنا جائز ہے۔ بخاری و مسلم نے انس بن مالک سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ ایک اونٹ ہانکے جارہا ہے تو اس سے کہا کہ اس پر سورا ہوجاؤ اس نے کہا یہ تو ہدی کا اونٹ ہے، تو آپ نے اس سے پھر کہا کہ تمہارا بھلا ہو اس پر سوار ہوجاؤ۔