سورة الحج - آیت 7
وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَن فِي الْقُبُورِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور قیامت یقینا آنے والی ہے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں اور اللہ تعالیٰ ضرور ان لوگوں کو زندہ [٧] کرکے اٹھائے گا جو قبروں میں پڑے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اس بات کی بھی قطعی دلیل ہے کہ قیامت آئے گی، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ مردوں کو قبروں سے دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے گا اور ان کے اعمال کا انہیں بدلہ دے گا۔