سورة الأنبياء - آیت 59
قَالُوا مَن فَعَلَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا إِنَّهُ لَمِنَ الظَّالِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ کہنے لگے : ''ہمارے معبودوں کا یہ حال کس نے کردیا ؟ بلاشبہ وہ بڑا ظالم ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
واپس آنے کے بعد جب انہوں نے بتوں کا یہ حال دیکھا تو کہنے لگے کہ جس نے ہمارے معبودوں کے ساتھ ایسی اہانت آمیز حرکت کی ہے، اس نے بہت ہی برا کام کیا ہے کہ جن بتوں کی ہم پرسش کرتے تھے ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے ہیں