سورة الأنبياء - آیت 40
بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بلکہ وہ عذاب یکدم ان پر آپہنچے گا جو ان کے اوسان خطا کردے گا پھر نہ تو یہ اسے دفع کرسکیں گے اور نہ ہی انھیں کچھ مہلت ملے گا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (٤٠) میں وقوع قیامت کے بارے میں ہر شک و شبہ کا ازالہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قیامت آئے گی اور ایسی اچانک آئے گی کہ وہ پھر کسی کو مہلت توبہ و عمل نہیں دے گی۔