سورة الأنبياء - آیت 31
وَجَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ بِهِمْ وَجَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تاکہ وہ انھیں لے کر ہچکولے نہ کھائے [٢٧]۔ نیز اس میں کشادہ [٢٨] راہیں بنا دیں تاکہ لوگ راستہ معلوم [٢٩] کرلیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
٣۔ زمین پر بڑے اور اونچے پہاڑوں کو کھڑا کردیا تاکہ زمین حرکت نہ کرے۔ ٤۔ زمین پر کشادہ راستے بنا دیئے تاکہ لوگ ان پر چل کر حصول معاش اور دیگر مقاصد کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاسکیں۔