سورة الأنبياء - آیت 26

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا ۗ سُبْحَانَهُ ۚ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(مشرکین) کہتے ہیں کہ رحمٰن کا اولاد [٢٢] ہے۔ اللہ ایسی باتوں سے پاک ہے، بلکہ وہ تو اس کے معزز بندے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(١٢) خزاعہ، جہنہ، بنو سلمہ اور بنو ملیح کے قبائل کہتے تھے کہ ملائکہ اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ یہود کا عقیدہ تھا، اور صحیح یہ ہے کہ قرآن کے الفاظ عام ہیں اور اس ضمن میں ہر وہ شخص یا گروہ داخل ہے جو اس زمانے میں اللہ کے لیے اولاد ثابت کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس نقص سے اپنی پاکی بیان کی اور فرشتوں کے بارے میں فرمایا کہ وہ تو اللہ کے مکرم بندے ہیں،