سورة طه - آیت 54

كُلُوا وَارْعَوْا أَنْعَامَكُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّأُولِي النُّهَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ اس (طریق کار) میں اہل عقل کے لئے بہت سی [٣٦] نشانیاں ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور ان پودوں اور پھلوں میں سے جو تمہارے کھانے کے ہیں انہیں خود کھاؤ، اور جو تمہارے جانوروں کے لیے ہیں انہیں کھلاؤ، مذکور بالا تمام اعمال اس بات کی دلیل ہیں کہ ہم ہر بات پر قادر ہیں، ہمارا علم ہر شے کو محیط ہے اور ہماری رحمت تمام مخلوقات کو شامل ہے، اس لیے صرف ہم ہی عبادت کے مستحق ہیں لیکن ان دلائل سے صرف اہل عقل و دانش ہی مستفید ہوتے ہیں۔