سورة طه - آیت 48
إِنَّا قَدْ أُوحِيَ إِلَيْنَا أَنَّ الْعَذَابَ عَلَىٰ مَن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہماری طرف وحی کی گئی ہے کہ جو شخص اسے جھٹلائے گا اور منہ موڑے گا، اس کے لئے یقینا عذاب ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور یہ بھی کہیے کہ ہمارے پاس تمہارے رب کی جانب سے ہمارے رسول ہونے کی دلیل یعنی معجزے موجود ہیں، حکیمانہ اسلوب اختیار کرتے ہوئے اس سے کہیے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے بھیجے ہوئے دین کی اتباع کرے گا وہ اللہ کے عذاب سے محفوظ رہے گا اور جو اس کی نشانیوں کی تکذیب کرے گا اور اس کے دین سے روگردانی کرے گا وہ اس کے عذاب کا مستحق ہوگا۔