سورة طه - آیت 35

إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلاشبہ تو ہمیں (ہر آن) دیکھ رہا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو ہمارے تمام حالات سے باخبر ہے اور جانتا ہے کہ میں نے تجھ سے جو مانگا ہے وہ ہمارے لیے مفید ہے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ آیات (33، 34) تسبیح و ذکر الہی کی فضیلت کی بہت بڑی دلیل ہیں، اس لیے کہ موسیٰ (علیہ السلام) کو علم تھا کہ اللہ تعالیٰ کو یہ عمل بہت زیادہ پسند ہے، اسی لیے انہوں نے اپنی دعا کی مقبولیت کے لیے اسے وسیلہ بنایا۔