سورة طه - آیت 21

قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اسے پکڑو اور ڈرو نہیں۔ ہم جلد ہی اسے اس کی پہلی حالت [١٦] پر لے آئیں گے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

موسیٰ نے جب اپنی لاٹھی کا یہ حال دیکھا تو ڈر کر بھاگنے لگے، اللہ نے ان سے کہا کہ آپ اسے پکڑ لیجیے اور ڈریے نہیں، ہم اسے پہلے کی طرح لاٹھی بنا دیں گے۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا تو وہ لاٹھی بن گئی جو ان کے ہاتھ میں پہلے سے تھی۔