سورة طه - آیت 20

فَأَلْقَاهَا فَإِذَا هِيَ حَيَّةٌ تَسْعَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر جب موسیٰ نے اسے زمین پر پھینکا تو یکدم وہ سانپ بن کر دوڑنے لگا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

انہوں نے اسے زمین پر ڈل دیا، تو اللہ نے اس کے اوصاف بدل کر اسے ایک لمبے چوڑے مہیب سانپ کی شکل دے دی جو تیزی کے ساتھ ڈراونی حرکتیں کرنے لگا اور پتھروں کو نگلنے لگا،